سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس چورانوے کراچی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کل ہورہی ہے۔

Oct 16, 2010 | 07:37

سفیر یاؤ جنگ
پی ایس چورانوے کی نشست ایم کیوایم رکن رضا حیدرکے قتل بعد خالی ہوئی ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل ہوگیا ہے بیلٹ باکسزاورسٹیشنری آج پولنگ عملے کو فراہم کردیئے جائیں گے۔پولنگ کے دوران امن وامان کے لیےتین ہزار پولیس اور ڈیڑھ ہزار رینجرزاہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ حکومت سندھ کی درخواست پر فوج کو اسٹینڈ بائی رکھنے کی ہدایت جاری کی جا چکی ہے۔ حلقے میں انتخابی مہم گزشتہ رات ختم ہوگئی، متحدہ قومی موومنٹ اور اے این پی نےریلیاں منعقد کیں اور عوامی رابطے کیے،انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق پرعمل نہ کرنے والے امیدواروں کیخلاف کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔
مزیدخبریں