سندھ رینجرزاورپولیس حکام کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس چورانوے کراچی میں ضمنی انتخاب کے موقع پر خودکش حملے اور فائرنگ کے واقعات کا خطرہ ہے۔

Oct 16, 2010 | 07:42

سفیر یاؤ جنگ
یہ بات کراچی میں سچل رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر وسیم ایوب نے ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران بتائی، بریگیڈئیر وسیم ایوب نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں کسی بھی پولنگ سٹیشن پر خودکش حملے اور فائرنگ کے واقعات کی پیشگی اطلاعات کے بعد سیکورٹی کے حوالے سے انٹیلی جنس اداروں سے رابطے میں ہیں، جبکہ حلقہ میں حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب کے موقع پر چونسٹھ عمارتوں میں قائم پولنگ سٹیشنز پر رینجرز کے ایک ہزار بائیس جوان تعینات ہوں گے، تاہم کوئی بھی رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر تعینات نہیں ہوگا، سیکٹر کمانڈر سچل رینجرز نے کہا کہ پی ایس چورانوے میں ڈبل سواری کی پابندی اور دفعہ ایک سو چوالیس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، جبکہ ابھی تک کسی سیاسی جماعت نے کوئی شکایت نہیں کی ہے، بریگیڈئیر وسیم ایوب کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں اکیس پولنگ اسٹیشنز حساس اور بارہ انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، اس موقع پر ڈی آئی جی شرقی سلطان خواجہ نے بتایا کہ ضمنی انتخاب میں دو ہزار چھ سوپندرہ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوں گے، سیکورٹی کے حوالے سے حلقہ کو آٹھ سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ ہر سیکٹر کا انچارج ڈی ایس پی ہوگا۔
مزیدخبریں