پنجاب اور خیبر پختونخوا میں چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ قیمت بڑھنے کی بڑی وجہ حکومت کی جانب سے چینی کی درآمد میں تاخیرہونا بتایا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاخیر کی وجہ سے شوگر ملز مالکان کے منافع میں اضافے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ دوسری طرف شوگرملزمالکان کا موقف ہے کہ کسان اپنا گنا گڑ بنانے والوں کو فروخت کر رہے ہیں اس لیے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گڑکی برآمد پر پابندی لگائی جائے تاکہ چینی کی قیمت میں کمی آسکے۔