اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عبداللہ حسین ہارون کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے لیے اگلے برس کوشش کریں گے، امید ہے بھارت ساتھ دے گا

Oct 16, 2010 | 09:46

سفیر یاؤ جنگ
عبداللہ حسین ہارون نے بھارتی خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ایشیاء سے سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ جس طرح اس سال پاکستان نے بھارت کو سپورٹ کیا امید ہے کہ آئندہ برس ہمسایہ ملک بھی ہمارا ساتھ دے گا۔ اس موقع پر انہوں نے جنوری دوہزار گیارہ سے سلامتی کونسل میں اپنی غیر مستقل رکنیت کا آغاز کرنے پر بھارت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
مزیدخبریں