سرجیکل آنکالوجی سوسائٹی نے کہا ہے کہ  پاکستان میں ہر نویں خاتون کو بریسٹ کینسر کا خطرہ لاحق ہے

Oct 16, 2010 | 12:08

سفیر یاؤ جنگ
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں سرجیکل آنکالوجی سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے ہونے والے سیمینار میں بتایا گیا کہ دنیا میں ہر سال ایک کروڑ بیس لاکھ لوگ کینسر کے مرض کا شکار ہورہے ہیں اور ان میں سے چھہتر لاکھ مریض موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں کینسر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر سال ڈیڑھ لاکھ لوگ سرطان کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں جس کی بڑی وجہ لوگوں کی مرض سے لاعلمی ہے۔ دنیا میں اکتوبر کا مہینہ عوام کو چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ اس مرض سے ہونے والی ہلاکتوں پر قابو پایا جاسکے۔
مزیدخبریں