مخدوم شہاب الدین کراچی میں امریکی سماجی تنظیم پاتھ فائنڈرکی طرف سے ماں اوربچے کی صحت سے متعلق دورزہ ورکشاب سے خطاب اورمیڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور تعمیرنو مشکل ترین مرحلہ ہے، عالمی برادری کےمحدود تعاون کی وجہ سے اپنے وسائل بروئے کارلانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرین کے علاج کے لئے صوبائی حکومتوں کو مفت ادویات فراہم کررہی ہے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پاتھ فائنڈرکی نائب صدرمس ڈیمٹ گورل، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرتوصیف اورطبی ماہرین کا کہنا تھا کہ خواتین کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرکے ماؤں اورنومولود بچوں کی شرح اموات کو کم کیا جاسکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہرایک گھنٹے میں دومائیں زچگی کے دوران ہلاک ہوجاتی ہیں۔