ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والے اس ملاقات میں وزیردفاع احمد مختار، وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ بھی موجود تھے جبکہ سیکٹری خارجہ سلمان بشیر اور سیکرٹری خزانہ سلمان صدیق نے بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے بعد صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک مذاکرات کا تیسرا دور بائیس اکتوبر کو واشنگٹن میں ہوگا،
میٹنگ کے دوران میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں کولیشن سپورٹ فنڈز اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان کی جمہوری حکومت امریکہ کے ساتھ تمام معملات پر جامع تعاون چاہتی ہے،اجلاس میں امریکہ کے سامنے ڈورن حملوں کا معاملہ بھی موثر طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے جبکہ حالیہ سیلاب سے ملک کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کو بین الاقومی برادری خاص کر امریکہ کے تعاون کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کی رسائی کیلئےمدد کرے۔
اس موقع پر صدر زرداری نے امید ظاہر کی کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات مثبت رہیں گے۔.