پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے اُس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان بھارت پر ایٹمی حملہ کرسکتا ہے ۔  

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں ترجمان عبدالباسط نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیرذمہ دارانہ اورغیر دانشمندانہ ہے ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام امور پر بامقصد  مذاکرات چاہتا ہے اور ایسے بیانات سے خطے کا امن متاثر ہوگا ۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن