اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں ترجمان عبدالباسط نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیرذمہ دارانہ اورغیر دانشمندانہ ہے ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام امور پر بامقصد مذاکرات چاہتا ہے اور ایسے بیانات سے خطے کا امن متاثر ہوگا ۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔