لاہور، ڈینگی بخارسے دو خواتین سمیت مزیدچارافراد جاں بحق، لاہورمیں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دوسوچودہ ہوگئی ۔

تمام ترحکومتی اقدامات کے باوجود ڈینگی وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا اور مرض کی شدت بدستور برقرار ہے.آج دو ایک سمیت لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج تین افراد چل بسے جبکہ گنگا رام میں بھی ایک خاتون دم توڑ گئی جس کے بعد صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کا شکار بننے والوں کی تعداد دو سو چودہ ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سکیم پورہ کا رشید، مکھن پورہ کا مجید ، تاجپورہ کی پچیس سالہ فاطمہ اور مزنگ کی ساٹھ سالہ اختر بی بی شامل ہیں۔ادھر پنجاب میں ڈینگی کےمتاثرہ مریضوں کی تعداد سولہ ہزارپانچ سوسےتجاوزکرگئی ہےجبکہ لاہورمیں متاثرہ مریضوں کی تعداد چودہ ہزارسےزائدہے۔

ای پیپر دی نیشن