لاہور (نیوز رپورٹر) دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے تحویل میں لی جانے والی اراضی کے نرخ خیبر پی کے اور گلگت بلتستان کے لئے یکساں ہوں گے۔ چیئرمین واپڈا نے اِس بات کی یقین دہانی وزیر اعلیٰ خیبر پی کے امیر حیدر ہوتی کو ایک اجلاس میں کرائی۔ بتایا گیا ہے کہ کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو اِس ضمن میں 9 کروڑ 2 لاکھ روپے پہلے ہی ادا کئے جاچکے ہیں جبکہ اراضی کے نرخ میں ہونے والے اضافہ کی مد میں باقی رقم 15 دن کے اندر ڈسٹرکٹ کلکٹر کو ادا کر دی جائے گی۔ یہ بات اہم ہے کہ دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے لئے اراضی تحویل میں لینے کا عمل جاری ہے۔