ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 21 اشیا کے نرخوں میں اضافہ‘ 10 میں کمی

اسلام آباد (اے پی پی) کم آمدنی والے طبقہ کیلئے قیمتوں کا حساس اعشاریہ (ایس پی آئی) 0.25 فیصد اضافے کے ساتھ 16.87 پر پہنچ گیا۔ 13 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 21 اشیا کے نرخوں میں اضافہ جبکہ 10 میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ایس پی آئی رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوسرے ہفتے کے دوران متوسط طبقہ کے تینوں گروپوں کیلئے ایس پی آئی میں 0.24 اور زیادہ آمدنی والے طبقہ کیلئے 0.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ ہفتہ کے دوران پیاز، خشک دودھ، کیلے، آلو، مرغی، ڈبل روٹی، ٹماٹر، چھوٹے اور بڑے گوشت، گندم، گڑ، جلانے کی لکڑی، چنے کی دال، آٹے، مٹی کے تیل، سرخ مرچ، اری 6 چاول، سرسوں کے تیل اور لان کے کپڑے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن