”حج کرپشن کیس“ راﺅ شکیل کی عدم حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی، پروڈکشن آرڈر جاری

Oct 16, 2011

سفیر یاؤ جنگ
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سپیشل جج سنٹرل راولپنڈی سید اخلاق احمد نے حج کرپشن کیس کی سماعت ملزم سابق ڈی جی حج راﺅ شکیل کی عدم حاضری کے باعث 25اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ اگلی سماعت پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی سمیت تین ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ ہفتہ کو جب سماعت شروع ہوئی تو عدالت کو بتایا گیا کہ راﺅ شکیل ہسپتال مےں داخل ہےں جس پر فاضل عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔
مزیدخبریں