کراچی(مارکیٹ رپورٹر) ڈالراوریورو کی قیمت میں کمی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں استحکام کے باعث ڈالرکی قیمت10پیسے کمی پر 95.60روپے پر آ گئی ۔ جس کے باعث ڈالرکی قیمت خرید 95.50 روپے سے کم ہوکر 95.40 روپے اورقیمت فروخت 95.70روپے سے کم ہوکر95.60روپے پر بند رہی یورو کی قیمت میں30پیسے کمی رہی اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے گزشتہ روز کی سطح پر مستحکم رہی یورو کی قیمت خرید123.30روپے سے کم ہو کر 123.00 روپے اورقیمت فروخت 124.30 روپے سے کم ہوکر 124.00 روپے کی نچلی سطح پر محدود ہوکر بند رہی ۔ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 153.00 روپے اورقیمت فروخت 154.00روپے بغیر کسی تبدیلی پر مستحکم ہوگئی ہے جبکہ موجودہ ہفتے کے آغاز پر مقامی مارکیٹ میں ڈالرودیگرکرنسیوں کے نسبت روپے کی قدر کو حوصلہ افزاءاستحکام حاصل رہا معاشی ماہرین کے مطابق اگر اب بھی ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے مثبت اور فوری اقدامات جاری رہے تو آئندہ دنوں ڈالرکی قیمت میں مزید کمی واقع ہوگی۔