فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) بھوک سے بلکتے بچوں کو دیکھ کر باپ نے خود کو آگ لگا لی۔ آگ بجھاتے ہوئے بیوی اور دو بیٹیاں بھی جل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر8ج۔ب کے رہائشی شوکت مسیح نے صبح بچوں کے لئے ناشتہ کے پیسے نہ ہونے پر غمزدہ ہو کر خود پر پٹرول چھڑک لیا اور آگ لگا لی۔ آگ بجھاتے ہوئے اس کی بیوی فوزیہ اور آٹھ سالہ بچی مقدس بھی جل گئی ایک سالہ بچی نمرہ پر بھی آگ کا بگولہ گرا اور اسکے پیٹ پر کپڑے کو آگ لگ گئی تو بچی شدت درد سے کروٹ لے کر الٹی ہو گئی جس سے آگ بجھ گئی۔ خود کو آگ لگانے والے شوکت مسیح اور اسکے گھر والوں کو ریسکیو 1122 نے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں شوکت مسیح کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دونوں بچیوں اور بیوی کی حالت قدرے بہتر ہے۔
فیصل آباد: بھوک سے بلکتے بچوں کو دیکھ کر باپ نے خود کو آگ لگا لی‘ بیوی اور 2 بیٹیاں بجھاتے ہوئے جھلس گئیں
Oct 16, 2012