یورپی یونین کی 30 شامی شخصیات ‘اداروں پر پابندیاں: بشار الاسد اور جنگجو گروپ فائر بندی کریں : نمائندہ عرب لیگ

لکسمبرگ (اے پی پی)یورپی یونین نے شام کی 30 اہم شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ اس بات کا فیصلہ پیر کو لکسمبرگ میں یورپی یونین کے وزراءخارجہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ ۔ عرب لیگ کے نمائندے لخدار براہیمی نے شامی حکومت اور فری سرین آرمی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عید کے احترام میں فائر بندی کریں اور اس سلسلہ میں ایران کردار ادا کرے۔ مشر ق وسطیٰ میں امریکی حکام کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے سعودی عرب اور قطر کی جانب سے بشارالاسد مخالفین کو ملنے والے ہتھیار جہادیوں تک پہنچ رہے ہیں۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے امریکہ سمیت مغربی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں اور شام کی خود مختاری کا احترام کریں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو شام کے بارے میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ نمائندے لخدار براہیمی سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر شام کے امور میں بیرونی مداخلت بند کر دی جائے تو شام کے عوام ایک آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور مغربی ممالک کو چاہئے کہ وہ شام کے امور میں مداخلت بند کریں اور شامی عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...