لاہور (کامرس رپورٹر) ایگری فورم پاکستان کے چیئرمین ابراہیم مغل نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان تیزی سے قحط کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اگر مناسب پلاننگ نہ کی گئی تو پاکستان 2014ءمیں قحط سے دوچار ہو جائے گا۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گذشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 200ءمیں فی کس خوراک 206 کلو تھی، 2012ءمیں اس میں 15 کلو کمی ہوئی۔ 2011-12ءمیں اشیاءخوردونوش کی درآمد 476 ارب روپے تک پہنچ گئی جس کی بنیادی وجہ پنجاب میں زراعت کی ناکامی ہے۔