کراچی (آئی اےن پی)سندھ میں سرکاری گندم کے اجرا ءکی قیمت پنجاب سے 50 روپے فی سو کلو گرام زائد ہے جبکہ سندھ محکمہ خوراک ملوں کو ان کی ماہانہ طلب سے کم گندم فراہم کر رہا ہے جس سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا امکان نہیں ہے۔ سندھ فلار ملز کے مطابق صوبے میں گندم کی ماہانہ کھپت 2.5 لاکھ ٹن ہے جس کے مقابلے صوبائی محکمہ خوراک ملوں کو صرف 1 لاکھ ٹن کے قریب سرکاری گندم کا اجرا دو ہزار 850 روپے فی 100 کلو کے حساب سے کر رہا ہے ۔