لندن (این این آئی) برطانوی وزیر دفاع فلپ ہامنڈ نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہزاروں فوجی اگلے سال واپس بلانے کا منصوبہ ہے۔برطانوی وزیر دفاع فلپ ہامنڈ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ لوگوں کو فوج میں بھرتی ہونے کی قیمت ادا کرنا پڑے یہ ایک خطرناک کام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان سے ہزاروں برطانوی فوجی اگلے سال واپس بلا لئے جائیں گے۔ اس حوالے سے منصوبہ پر کام ہو رہا ہے۔ برطانیہ کو جنگی آلات اور فوجی تربیت کے لئے ایک ارب اسی کروڑ ڈالرز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوجیوں کے خاندان کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر کام ہو رہا ہے۔