بنوں (نوائے وقت نیوز) بنوں سے زیادہ مزدوری کا لالچ دیکر 25 مزدوروں کو اغوا ءکرلیا گیا۔ اغوا کاروں نے مزدوروں کو ایک ہزار روپے روزانہ اجرت کی لالچ دے کر شمالی وزیرستان میں مزدوری کرنے کا کہا تھا۔پولیس حکام کے مطابق تین روز قبل بنوں کے علاقے بیرون مندان گیٹ کے علاقہ میں شمالی وزیرستان سے آنےوالی دو گاڑیوں میں سوار افراد نے سڑک کنارے بیٹھے مزدوروں کو کہا کہ شمالی وزیرستان میں مزدوری کا کام ہے جو بھی وہاں کام کریگا اسے ایک ہزار روپے روزانہ اجرت دی جائےگی۔ لالچ دینے پر 25 مزدور اغوا کاروں کےساتھ جانے پر تیار ہوگئے تھے جبکہ مغویوں کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ مغویوں کی تلاش کےلئے وزیرستان تک گئے تھے لیکن کچھ پتہ نہیں چلا۔دوسری جانب پولیٹیکل حکام نے بھی مزدوروں کے اغواءہونے کی تصدیق کردی ہے۔