گوجرانوالہ ریلوے پلیٹ فارم کی پکار

Oct 16, 2012

مکرمی! نارنگ منڈی ریلوے سٹیشن کی پرانی بلڈنگ مسمار کرکے نئی بلڈنگ کی تعمیر کا آغاز دو سال قبل دو کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہوا۔ دو طرفہ پلیٹ فارم اوور ہیڈ پرج سے ریلوے سٹیشن کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جانے چاہئیں تھے مگر ٹھیکیدار پلیٹ فارم اونچا کرنے کیلئے مٹی ڈال کر غائب ہو گیا اوور ہیڈ برج کئی ماہ سے پلیٹ فارم پر پڑا زنگ آلود ہو رہا ہے مسافروں کے بیٹھنے اور آرام گاہ کیلئے کوئی جگہ نہیں جبکہ پارٹیوں کے ایام میں پلیٹ فارم سے گزرنا ناممکن ہو جاتا ہے معلوم ہوا ہے کہ ریلوے نے فنڈز ملازمین کی تنخواہوں پر صرف کر لیا ہے اب ریلوے کے پاس پیسہ نہیں حالانکہ پلیٹ فارم کو از سر نو تعمیر کیلئے وفاقی حکومت نے رانا تنویر حسین ایم این اے کی کوششوں سے فنڈز جاری کیا جسے ریلوے حکام نے ہڑپ کر لیا۔ شہر کے وسط میں سٹیشن ہونے کی وجہ سے روزانہ ہزاروں لوگوں کو پلیٹ فارم سے گزرنا پڑتا ہے اور ناہموار جگہ ہونے کی وجہ سے بڑی پریشانی اٹھانا پڑتی ہے۔ حکومت اور ریلوے حکام سے التماس ہے کہ پلیٹ فارم کی از سر نو تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے۔(قمر اقبال گولاٹی، نارنگ منڈی۔ 0321-7771965)

مزیدخبریں