سیالکوٹ پی ٹی سی ایل کے SDO کی ”من مانیاں“

Oct 16, 2012

مکرمی! سیالکوٹ شہر میں PTCL کے ایک SDO صاحب کے پاس کوئی پی ٹی سی ایل فون کنکشن کی درخواست دے کر ان کے پاس ڈیمانڈ نوٹس لینے جائے تو موصوف اسے ڈیمانڈ نوٹس دینے کی بجائے اپنے فون پر لائن مین سے اس کی بات کراتے ہیں اور ساتھ یہ بھی فرماتے ہیں کہ آپ کے پاس میرا آدمی آئے گا آپ اسے پیسے دے دیں پھر وہ آدمی جا کر منہ مانگی رقم لیتا ہے تب کنکشن الاٹ ہوتا ہے۔ ڈائریکٹر سے شکایت کرنے کی بات کی جائے تو فرمایا جاتا ہے جہاں مرضی ہے جائیں کام تو میں نے ہی کرنا ہے۔ PTCL کے حکام بالا کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔(سید روح الامین )

مزیدخبریں