اسلام آباد (اے پی پی) 2 رکنی جونیئر ٹینس ٹیم 3 بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے بعد پیر کی علی الصبح تھائی لینڈ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر فضل سبحان کے مطابق تینوں مقابلوں میں شرکت کیلئے نوفل کلیم پاکستان کی نمائندگی کیلئے گئے تھے جبکہ کامران خلیل نے بطور کوچ اپنے فرائض سر انجام دیئے۔ انہوں نے کہا کہ نوفل کلیم اور کامران خلیل 6ہفتے قبل تھائی لینڈ، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں مختلف ٹینس مقابلوں میں شرکت کیلئے گئے تھے۔ نوفل کلیم کا دورہ بہت کامیاب رہا اور انہوں نے تھائی لینڈ اور سری لنکا میں ڈبلز مقابلوں میں ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ بنگلہ دیش میں سنگلز مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔
جونیئر ٹینس ٹیم تین بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی
Oct 16, 2012