میچ فکسنگ کا شبہ‘ ورلڈ سنوکر گورننگ باڈی نے سٹیفن لی پر پابندی لگا دی


لندن (این این آئی) سنوکر کی عالمی گورننگ باڈی نے میچ فکسنگ کے شبہ میں انگلش کیوئسٹ سٹیفن لی کو فارغ کر دیا میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی گورننگ باڈی نے سٹیفن کو ورلڈ ٹور ایونٹس کےلئے فارغ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتی تب تک وہ کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ سٹیفن کو ہیگنز کے ہاتھوں 4-2 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سٹیفن لی پہلے سے ہی ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی تحقیقات کی زد میں ہیں، 2010ءمیں ان پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا مگر ان کے پراسیکیوٹرز نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ ان الزامات پر کوئی مجرمانہ کاروائی عمل میں نہیں آئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...