لندن (بی بی سی اردو) آسٹریا کے سکائی ڈائیور فلیکس بام گارٹنر نے چھتیس کلومیٹر کی بلندی سے چھلانگ لگا کر نیا عالمی ریکارڈ تو قائم کیا لیکن ان کے اس کارنامے کو گوگل کی ویڈیو سائٹ یو ٹیوب پر اسی لاکھ سے زیادہ لوگوں نے براہِ راست دیکھا جو خود ایک ریکارڈ ہے۔ گوگل یو کے نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یو ٹیوب کی تاریخ میں لائیو نشریات کے معاملے میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس سے قبل سب سے زیادہ افراد کا ویب پر براہِ راست نشریات دیکھنے کا ریکارڈ رواں سال اولمپکس کے دوران قائم ہوا تھا۔