شائقین میں زبردست پذیرائی کے بعد ایک اور T20 ورلڈکپ کا اختتام


لاہور (پ ر) جوبلی انشورنس کی جانب سے T20 ورلڈکپ کی مناسبت سے چلائی گئی ایک کامیاب آن لائن مہم، ٹریویا (Trivia 20)20 ملک بھر میں کرکٹ کے شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اختتام پذیر ہو گئی۔ سینکڑوں افراد نے انعامات کے حصول کے لئے اس مقابلے میں شرکت کی جن میں انضمام الحق اور مشتاق احمد کے آٹوگراف والے بلے (bats) اور بہت سے الیکٹرانک گیجٹس شامل تھے۔ مقابلے کا انعقاد سوشل میڈیا کے ذریعے فیس بک پر کیا گیا جہاں نیٹ ورک استعمال کرنے والوں کو انعامات جیتنے کیلئے کرکٹ سے متعلق دلچسپ سوالات کے جوابات دینے تھے۔ ٹریویا 20 کے اجراءکا مقصد کرکٹ کے شائقین کیلئے T20 ورلڈکپ میں مزید تفریح اور جوش پیدا کرنا تھا۔ ٹریویا 20 کی کامیابی کے بارے میں بتاتے ہوئے جاوید احمد منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جوبلی لائف نے کہا ”ٹریویا 20 ایسے شائقین کیلئے متعارف کرایا گیا تھا جو نہ صرف کرکٹ دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں بلکہ کھیل سے منسلک ہر پہلو کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ٹریویا 20 میں عوام کی پُرجوش شرکت کی بدولت ہمیں اپنی قوم کی کرکٹ کے کھیل سے حقیقی چاہت کے بارے میں علم ہوا۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم مستقبل میں بھی اپنے نوجوانوں کو مثبت تفریح فراہم کرنے کیلئے اس نوعیت کی سرگرمیاں منعقد کرواتے رہیں گے“ سوشل میڈیا کے مسلسل بڑھتے ہوئے استعمال کو سمجھتے ہوئے جوبلی لائف اس پلیٹ فارم پر نہایت متحرک ہے۔ تفریحی ایپلی کیشنز اور ٹریویا 20 جیسے مقابلوں میں صارفین کی متحرک شرکت کی بدولت کمپنی اپنی ڈیجیٹل موجودگی کو ایک نئی سطح پر لے گئی ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کمپنی کو اس نوجوان سامعین اور ممکنہ کسٹمرز کے ساتھ م¶ثر انداز میں رابطے رکھنے کا موقع دیتا ہے اور ٹریویا 20 کی کامیابی اس کی ایک واضح دلیل ہے کہ اب تک 56,000 سے زائد شائقین خود کو پیج پر رجسٹر کروا چکے ہیں۔ جوبلی انشورنس آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ (AKFED) کا ایک عالمی برانڈ ہے جو ایشیائی اور مشرقی افریقن مارکیٹس میں زندگی، صحت اور جنرل شعبوں میں مختلف انشورنس سلوشنز فراہم کرتا ہے۔ جوبلی لائف پاکستان میں ہر صارف کی ضرورت کے مطابق نہایت منفرد لائف انشورنس پلان فراہم کر رہا ہے جن میں ریٹائرمنٹ، بچوں کی تعلیم، شادی، بچت اور حفاظت، رقم جمع کرنا، خواتین کا منصوبہ اور دیہی انشورنس سلوشنز شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن