دبئی / دوحہ (آئی این پی) غیر ملکی میڈیا نے دعوی کیا ہے علاج کیلئے راولپنڈی سے برطانیہ بھیجی گئی 14 سالہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی انتہائی خطرے سے دوچار ہے اور اس کے بچنے کے امکانات بہت محدود ہو چکے ہیں۔ عرب ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ملالہ کے چہرے اور گردن پر بہت زیادہ سوجن ہے جبکہ چہرے کا رنگ سیاہ ہوتا جا رہا ہے۔ ٹی وی نے برطانیہ روانگی سے قبل راولپنڈی کے ہسپتال کے ذرائع سے اس کی صحت کے بارے میں دریافت کیا تو ہسپتال ذرائع نے بتایا ملالہ کیلئے اگلے 12 گھنٹے بہت اہم ہیں اس کی زندگی کے بہت کم امکانات ہیں ادھر قطری نشریاتی ادارے کے مطابق ملالہ کی حالت شدید خطرے میں ہے اور ان کے بچنے کے امکانات بہت کم دکھائی دے رہے ہیں۔
ملالہ کے چہرے، گردن پر بہت سوجن، رنگ سیاہ ہو رہا ہے، زندگی خطرے سے دوچار ہے، عرب ٹی وی
Oct 16, 2012