لاہورہائیکورٹ نے ٹی وی چینلزپرٹاک شوزمیں ججزاورعدلیہ کے خلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کومعاونت کےلیے پانچ نومبرکوطلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ناصرسعید شیخ نے مقامی وکیل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر اعلٰی عدلیہ کیخلاف بیان بازی کرنا معمول بن چکا ہے اور اپنے پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کےلیے مختلف اینکرزپرسن متنازعہ شخصیات کو بٹھا کر عدلیہ کی تضحیک بھی کرتے ہیں جو آئین کے منافی ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کےلیے منظور کرتے ہوئے ٹی وی چینلز کو ٹاک شوز میں ججزاور عدلیہ کیخلاف بیان بازی سے روک دیا جبکہ اٹارنی جنرل پاکستان اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کومعاونت کےلیے پانچ نومبرکوطلب کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن