ملالہ یوسف زئی پرحملہ کرنیوالے دہشتگردوں کی گرفتاری پرایک کروڑ روپےکا انعام مقرر کردیا ہے۔ رحمان ملک

Oct 16, 2012 | 13:18

امریکی ٹی وی سے انٹرویومیں وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملالہ پرحملہ کرنیوالے دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت ہوگئی ہے جسےہرصورت گرفتارکریں گے۔انہوں نےواضح کیا کہ ملالہ یوسف زئی پرحملےکی منصوبہ بندی سرحد پارس سےکی گئی حملےکےملزمان کےبارےمیں اطلاع دینےوالےافراد کوایک کروڑ روپےانعام دیا جائےگا۔ انہوں انہوں نےمزید کہا کہ شدت پسندوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،پاکستانی قوم انتہاپسندی اور شدت پسندی دونوں ہی کے خلاف ہے۔دہشتگردوں کی جہاں بھی نشاندہی ہوئی ان کیخلاف کارروائی کریں گے۔

مزیدخبریں