پولیس کے مطابق دونوں گاڑیاں اسلام آباد سے پشاورجارہی تھیں جن میں خاتون سمیت چارغیرملکی سوارتھے۔ موٹروے ٹول پلازہ پرحساس اداروں کے اہل کاروں نے دستاویزات کی چیکنگ کے لئے دونوں گاڑیوں کو روک لیا۔ نصف گھنٹے تک جانچ پڑتال کے بعد کاغذات مکمل ہونے پردونوں گاڑیوں کو پشاورمیں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔ پولیس کےمطابق غیرملکی جرمن باشندے تھے اور ان کے پاس این او سی سمیت تمام دستاویزات موجود تھیں۔