انسانی حقوق کے علمبردارامریکا کے شہر نیویارک میں یہودیوں کی عبادت گاہ میں رات گزارنےوالے بے گھر شخص کو پولیس نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

Oct 16, 2012 | 19:08

خصوصی رپورٹر

امریکی میڈیا کے مطابق ایہود ہالیوی نامی شخص نیویارک کے ایک سینا گوگ میں ایک ماہ سے قیام پذیرتھا کہ پولیس نے اسے بلاجوازگرفتارکرنا چاہا تو اس نے گرفتاری میں مزاحمت کی جس پرایک پولیس اہلکار نے اسے مارنا شروع کردیا۔ ساتھی خاتون اہلکار نے بھی اس پر خوب ہاتھ صاف کیے اور مزید نفری بھی بلا لی۔ واقعے کی ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد شہریوں نے پولیس کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہارکیا ہے۔ نیویارک اسمبلی کے رکن ڈوو ہائی کائنڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کرنےکا مطالبہ کیا تاہم نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے واقعے پر اب تک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

مزیدخبریں