کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی آغاز روایتی انداز میں مثبت ہوا اورٹریڈنگ کے دوران انڈیکس پندرہ ہزار سات سو پچانوے پوائنٹس کی سطح تک پہنچنے میں بھی کامیاب رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر سیمنٹ، ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اور فرٹیلائزر اسٹاکس میں شئیرز کی فروخت نے مارکیٹ کو مندی کی لپیٹ میں ڈال دیا۔ جس کے بعد کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تہتر پوائنٹس کمی کے بعد پندرہ ہزار چھ سو چھہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میںمجموعی کاروباری حجم آٹھ کروڑ اٹھائیس لاکھ شئیرز رہا۔حجم کے اعتبار سے پی ٹی سی ایل کے حصص میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔