سپریم کورٹ نےملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری کی شعیب سڈل کمیشن میں توسیع سے متعلق درخواست خارج کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ اورجسٹس خلجی عارف حسین پرمشتمل دورکنی بینچ نے ارسلان افتخارکیس میں ملک ریاض کی جانب سے دائرنظرثانی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے آغازپرملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا کہ شعیب سڈل کمیشن میں توسیع کی درخواست پرپیروی کےلیے کوئی پیش نہیں ہورہا، عدالت درخواست کوعدم پیروی کی بنا پرخارج کرے، جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئےکہ کمیشن سپریم کورٹ نے تحقیقات کےلیے تشکیل دیا، جس نے مقررہ مدت میں ٹاسک مکمل نہ ہونے کی وجوہات پرمبنی مدت میں توسیع کی درخواست براہ راست عدالت عظمی کو بھجوائی ہے، عدالت اس کومسترد نہیں کرسکتی،عدالت عظمی نے زاہد بخاری کی استدعا مسترد کرتے ہوئےقراردیا کہ عدالت چاہے توچمبیرمیں بھی سماعت کے بعد کمیشن کی مدت میں توسیع کرسکتی ہے۔ بعدازاں ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے نظرثانی درخواست پردلائل میں کہا کہ انہیں فیصلے میں دیئے گے جسٹس جواد ایس خواجہ کے شعرپراعتراض ہے تاہم عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست کی مزید سماعت چھ نومبرتک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن