”آل پاکستان انجمن تاجران کسی ہڑتال کی حمایت نہیں کرتی“

لاہور (کامرس رپورٹر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ ہڑتالیں‘ جلسے جلوس مسائل کا حل نہیں۔ جوش کے بجائے ہوش سے کام لینا چاہئے۔ ملکی حالات اجازت نہیں دیتے کہ ہڑتال کی جائے۔ انکم سیلز ٹیکس کالے قوانین‘ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط‘ بجلی‘ گیس‘ بحران‘ قومی‘ صوبائی سطح پر امن و امان کی صورتحال نے سب کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ متحد ہوکر حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ مارکیٹ میں ہڑتال کی باتیں گردش کر رہی ہیں۔ آل پاکستان انجمن تاجران کسی بھی ہڑتال کی مخالفت کرتی ہے۔ جو لوگ ہڑتال کی باتیں کر رہے ہیں‘ ان کی دکانیں بھی اس روز کھلی رہیں گی۔ آل پاکستان انجمن تاجران پہلے مرحلے میں حکومت سے مذاکرات کرے گی پھر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن