ٹیکسٹائل سیکٹر کی ٹیکس ریفنڈز کے نظام کوتیز تر کرنے کی اپیل

Oct 16, 2013

کراچی(این این آئی) ٹیکسٹائل سیکٹر نے حکومت سے ٹیکس ریفنڈز کے نظام کوتیز تر کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹریز بھرپور استعداد سے کام کرتے ہوئے برآمدات میں نمایاں اضافہ کرسکیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی بڑی نقد رقم سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں پھنسی ہوئی ہے جس سے انڈسٹری کو لکودیٹی کرنچ کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ صرف ایک اعشاریہ پانچ فیصد ہے جس میں اضافے کا بھرپورامکان ہے۔ 2012 میں ٹیکسٹائل برآمدات تیرہ ارب ڈالر رہیں جبکہ جنوری دوہزار چودہ میں جی ایس پی پلس فیسلٹی سے ٹیکسٹائل برآمدات پندرہ ارب ڈالر پہنچ سکتی ہیں جس کے حصول کیلئے حکومت کو ٹیکس ریفنڈز کے نظام کو تیز تر بنانا ہوگا۔

مزیدخبریں