اسلام آباد (این این آئی)اگست 2013ءکے دوران 24.6 ملین ڈالر مالیت کی خام روئی برآمد کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ کے مقابلہ میں 504.2 فیصد زائد ہے ۔ پرل سیکورٹیز کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ماہ اگست 2012ءکے دوران 4 ملین ڈالر مالیت کی خام روئی برآمد کی گئی تھی جبکہ گزشتہ مالی سال کی نسبت سے رواں مالی سال کے دوران خام روئی کی برآمدات میں 18.1فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔