یونین کونسلوں کی تعداد بڑھانے سے عوام کے مسائل آسانی سے حل ہونگے: میاں آصف شہزاد

Oct 16, 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) یونین کونسل رائیونڈ ویلج 20 سے چیئرمین کے امیدوار صدر مسلم لیگ(ن) رائیونڈ ویلج میاں محمد آصف شہزاد نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے بلدیاتی الیکشن کے ذریعے پسماندہ علاقوں کا معیار زندگی بلد کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ، اس سلسلے میںوزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا یونین کونسلوں کی تعداد بڑھانے کا اقدام انتہائی اہمیت رکھتا ہے جس سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پنجاب بھر کی طرح رائے ونڈ کے بلدیاتی الیکشن میںسے بھی کلین سویپ کرے گی ۔

مزیدخبریں