لاہور + اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار + خصوصی رپورٹر + ایجنسیاں) مذہبی اور سیاسی رہنما¶ں نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ سنت ابراہیمیؑ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں آج پاکستان کے لئے ہر قربانی کا عہد کرنا چاہئے۔ عیدالاضحی مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے، مسلمان عید کی خوشیوں میں کشمیر، فلسطین اور دنیا بھر کے دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں اور بلوچستان میں کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر لاکھوں زلزلہ متاثرین کو ضرور یاد رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سید منور حسن، امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، (ق) لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین، پرویز الٰہی، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، ساجد نقوی، اسفندیار ولی، مولانا سمیع الحق، ثروت اعجاز قادری، راغب نعیمی اور دیگر رہنما¶ں نے کیا ہے۔ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مصائب و مشکلات میں گھرے متاثرہ بھائیوں، غرباءو مساکین، کشمیری مہاجرین، ورثا شہداءاور مستحقین کو عیدالاضحی کی خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ مخیر حضرات کو چاہئے کہ وہ بڑھ چڑھ کر متاثرین کی مدد کا فریضہ سرانجام دیں۔ ہمیں اپنے گھروں میں قربانیاں کرتے وقت ان متاثرہ بھائیوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے اور ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کر کے اور قربانی کا گوشت پہنچا کر انہیں عیدکی خوشیوں میں شریک کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ سید منور حسن نے کہا کہ ہم پر یہ عید قربان اس حال میں آئی ہے کہ پوری دنیا میں ہر جگہ خصوصاً پاکستان، بنگلہ دیش، مصر، شام، عراق، کشمیر، برما، افغانستان میں مسلمان ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ امریکہ نے ہر جگہ مسلمانوں پر یلغار کر رکھی ہے۔ لاکھوں مسلمانوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا ہے۔ پاکستان میں معصوم عورتیں بچے اور بوڑھے امریکی ڈرون حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ خود پاکستان کے عوام نام نہاد جمہوری حکمرانوں کے ظلم کا شکار ہیں۔ مہنگائی بے روزگاری سوگنا بڑھ گئی ہے۔ پاکستان کی بقا، سلامتی اور خوشحالی کا ضامن صرف اسلام ہے۔ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سنت ابراعیمی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد کیا جائے۔ حضور رسول کریم کا آخری خطبہ حج ہی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے، ہمیں عید کی خوشیوں میں متاثرین آفات کے علاوہ غریبوں، مساکین اور دیگر مستحقین کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔ ہمیں آج اسوہ¿ حسنہ کے عمل میں کوتاہی نہ کنے کا عہدہ کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مواخات کے عظیم رویوں کو زندہ کرنا ہو گا تاکہ محروم طبقات حقیقی خوشی سے مستفید ہو سکیں۔ عیدالاضحی معاشرے کے پسے ہوئے استحصال زدہ طبقے کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہاکہ عیدالاضحی کا پیغام یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مرضی و منشا کے آگے خود کو سپرد کردیا جائے، قربانی کی اہمیت کو سمجھا جائے اور آپس میں اتحاد و اتفاق قائم کیا جائے۔ امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ عیدالاضحی مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے، مسلمان عید کی خوشیوں میں کشمیر، فلسطین و دنیا بھر کے دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں اور بلوچستان میں کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر لاکھوں زلزلہ متاثرین کو ضرور یاد رکھیں۔ مخیر حضرات کو چاہئے کہ وہ بڑھ چڑھ کر متاثرین کی مدد کا فریضہ سرانجام دیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عیدالاضحی تمام مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے سب سے زیادہ عزیز چیزوں کی قربانی دینے کا درس دیتی ہے۔ ایک عظیم اور بڑے مقصد کیلئے انسان اپنی خواہشات، انا، فخر و انبساط اور غرور کو قربان کردے۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ مذہبی تہوار ہمیں بھائی چارے اور ایک دوسرے کے خیال رکھنے کا درس دیتا ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ملک میں امن قائم کرے اور دہشت گردی کا کوئی بھی واقعہ نہ ہونے دے۔