پنجاب بھر میں عید پر کالعدم تنظیموں کی طرف سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی

Oct 16, 2013

 لاہور (پ ر) محکمہ داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر میں کالعدم تنظیموں کی طرف سے عیدالاضحی کے تمام دنوں میں قربانی کے جانورں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی صحت اور سکیورٹی کے پیش نظر دیگر تنظیمیں مقامی انتظامیہ/ پولیس کی مشاورت سے اپنے کولیکشن پوائنٹ بنائیں گی۔

مزیدخبریں