لاہور (سپورٹس رپورٹر) سیٹیں کنفرم نہ ہونے کی بناء پر پاکستان ہاکی ٹیم کی آسٹریلیا میں نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ پاکستان ٹیم نے گذشتہ رات لاہور سے براہ راستہ بنکاک سڈنی روانہ ہونا تھا تاہم بنکاک سے قومی کھلاڑیوں کی سیٹیں کنفرم نہ ہونے کی بنا پر پاکستان ٹیم لاہور سے ہی روانہ نہیں ہو سکی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ قومی ٹیم کی لاہور سے بنکاک کی سیٹیں کنفرم ہیں جبکہ بنکاک سے آسٹریلیا کے لئے ہمارے پاس کنفرم سیٹیں نہیں جس کی ہمیں یقین دہانی کرائی جا رہی ہے کہ آج بدھ تک ہمیں کنفرم سیٹیں مل جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی رسک نہیں لے سکتے کہ ٹیم کے کھلاڑی 24 سے 36 گھنٹے تک بنکاک ائرپورٹ پر بیٹھے رہیں۔ سڈن میں نائن اے سائیڈ ٹورنامنٹ 17 سے 20 اکتوبر تک ہو گا۔
بنکاک سے آسٹریلیا کیلئے سیٹیں کنفرم نہ ہونے پر نائن اے سائیڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت مشکوک
Oct 16, 2013