ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیمیں پانچویں ایک روزہ میچ میں آج آمنے سامنے ہوں گی

Oct 16, 2013

گیانا (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں ایک روزہ میچ (آج) بدھ کو پراویڈینس سٹیڈیم، گیانا میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف سات میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں ویسٹ اندیز ٹیم نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی تاہم اگلے دونوں میچز جیت کر بنگلہ دیش نے برتری حاصل کر رکھی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چھٹا میچ 19 اکتوبر جبکہ ساتواں اور آخری میچ 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں