نئی دہلی(اے پی اے ) چین مزید دو ایٹمی ری ایکٹرز پاکستان کو دینے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے جبکہ بھارت نے اس بارے میں اپنی تشویش سے چین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ چین کے ایٹمی تعاون میں اضافے سے بھارت کے تحفظ کو خطرات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین 9.6ارب ڈالر کے اس منصوبے پر تیزی سے کام کر رہا ہے جس کے تحت گیارہ سو میگاواٹ کے دو ایٹمی ری ایکٹرز پاکستان کو دیئے جائینگے ۔ یہ ری ایکٹرز کراچی میں نصب کئے جائینگے۔ چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اور پاکستان کے درمیان اس منصوبے پر باضابطہ دستخط کے بعد بھارت کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بھارت نے ا علیٰ سیاسی اور سفارتی سطح پر چین سے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔