انقرہ (آن لائن) ترکی پاکستان کو جدید ہتھیاروں سے لیس T-129اٹیک ہیلی کاپرٹز دیگا جو جنگ میں دشمن پر حملے کیلئے استعمال ہونیوالا جدید ہیلی کاپٹر ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر ترکی اور یورپی ملکوں کی مشترکہ ایجاد ہے یہ ہیلی کاپٹرز پاکستان کو فراہم کرنے کیلئے پیشرفت جاری ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ ترکی کے دوران انہیں اس بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں 9 ہیلی کاپٹرز اس سال کے آخر تک پاکستان کو فراہم کئے جائینگے ۔