بھارتی فوج کا سیاچن کارگل سیکٹر میں گشت بڑھانے کیلئے سنو موبائل خریدنے کا فیصلہ

Oct 16, 2013

جموں (این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوج کی شمالی کمان نے لداخ ریجن کے برفانی علاقوں،سیاچن کارگل سیکٹر میں فوجیوں کا گشت بڑھانے کیلئے جدید ترین سنو موبائلزکی خریداری کیلئے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا ۔ اطلاعات مطابق شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈ ان چیف نے حال ہی میںشمالی کمان میں تعینات فوجی یونٹوں کیلئے 20 سنو موبائلز کی خریداری کےلئے ٹینڈرجاری کیا ہے ۔شمالی کمان ہیڈکوارٹر ز میں انجینئرز برانچ کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا ہے کہ سیاچن ، لداخ اور کارگل خاص طورپر پاک بھارت سرحد پر برفانی علاقوں میں فوجیوں کو گشت بڑھانے اور سامان کی نقل و حمل میں سہولت کیلئے سنو موبائلزخریدے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سنو موبائلز فور اسٹوک ،973سی سی پیٹرول انجن اور ڈسک بریک جیسی خصوصیات سے آراستہ ہوں گے ۔

مزیدخبریں