فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے مرکزی کردار سابق نیول چیف جنرل ریٹائرڈ ایلی ماروم سے برطانیہ میں کئی گھنٹے پوچھ گچھ

لندن (این این آئی) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے سابق نیول چیف جنرل ریٹائرڈ ایلی ماروم سے لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ 2010 میں جنرل ایلی ماروم کی قیادت میں غزہ کی پٹی کی طرف آنیوالے عالمی امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا تھا۔ حملے کا ہدف ترکی کے امدادی بحری جہاز مرمرہ کو بنایا گیا اور کارروائی میں 9ترک رضاکار شہید اور 60سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن