ڈیمو کریٹس اور ریپبلکنز کے اختلافات برقرار ۔۔ شٹ ڈائون کے معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا

واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں) امریکہ کی دونوں بڑی جماعتوں کے اختلافات کے بب جزوی شٹ ڈائون کے معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا، کانگریسی  رہنما نے کہا تعطل سے نکلنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ سابق وزیر دفاع  پینٹا نے کہا سرکاری ادارے بند ہونے سے امریکہ بہت کمزور ہو گا۔حکومت شہریوں سے انتقام لے رہی ہے۔ ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہو گی۔ وائٹ ہائوس نے ریپبلکن کا نیا پلان مسترد کر دیا، سینیٹرز قرضے کی حد بڑھانے پر مذاکرات پر پرامید ہیں۔آن  لائن کے مطابق امریکہ  کی دونوں بڑی جماعتوں کے اختلافات کے باعث جزوی شٹ ڈائون کا معا ملہ تا حا ل حل نہ ہو سکا  جبکہ صدر اوباما نے بھی تنبیہ کی ہے کہ اگر رپبلکن پارٹی نے ملک کی بہتری کے خاطر اپنے جماعتی معاملات کو بالائے طاق نہ رکھا تو اس بات کا بہت امکان ہے کہ ہم نادہندہ ہو جائیں او ر اس سے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔امریکی قرض کی حد میں اضافے پر وائٹ ہاؤس میں ہونے والے مذاکرات ملتوی کر دیے گئے ہیں تاکہ قانون سازوں کو کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے زیادہ وقت مل سکے۔ یہ حد اس ہفتے ختم ہو رہی ہے۔ڈیموکریٹ اور رپبلکن پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے قانون ساز ’شٹ ڈاؤن‘ کے معاملے پر اختلافات کا شکار ہیں۔ تاہم کانگریس کے رہنما کہتے ہیں کہ اس تعطل سے نکلنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن