بھارت: رہائشی علاقے میں چیتا گھس آیا، ریسکیو حکام نے قابو کر لیا

Oct 16, 2013

اتراکھنڈ(این این آئی)بھارت کے ایک رہائشی علاقے میں انسانوں کا شکار کرنے والا چیتا گھس آیا،تاہم ریسکیو حکام نے قابو کرلیا۔بھارتی ریاست اتر اکھنڈ کے شہر الموڑا کے ایک مکان میں ایک آدم خور چیتا گھس آیا،جنگلات کے حکام نے موقع پرپہنچ کر پہلے چیتے کو سکون آور انجکشن دیا پھر پکڑ کر پنجرے میں ڈال دیا۔ پکڑا جانے والا چیتا قریبی علاقے میں ایک بچے پر حملہ بھی کر چکا ہے۔

مزیدخبریں