بھارت کی قومی ائیرلائن میں کیڑوں بھراسینڈوچ پیش،تحقیقات کا حکم

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا میں مسافروں کوزہریلے کیڑوں سے بھرے سنڈوچ کھانے کیلئے پیش کر دیئے گئے،ادھربھارت کی قومی ایئر لائن نے کہا ہے کہ وہ دوران پرواز ایک مسافر کو دیئے جانیوالے سینڈوچ میں کیڑوں کی موجودگی کے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چندروز قبل امریکی شہر نیویارک سے نئی دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز کے دوران ایک مسافر کیساتھ پیش آیا تھا۔ واقعہ کی شکایت کرنیوالے مسافر کا کہنا ہے کہ کمپنی نے انہیں پچھلے دو ہفتے سے کچھ نہیں بتایا۔ایئر لائن کے ترجمان پرساد را نے فرانسیسی خبررساں ادارے کوبتایا کہ کمپنی اس حوالے سے کھانا فراہم کرنیوالے کیٹرر سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئر انڈیا اعلی معیار کی سروس یقینی بناتی ہے اور یہ ایک شاذ و نادر پیش آنیوالا واقعہ ہے۔خیال رہے کہ مالی نقصان کا سامنا کرنے والی ایئر انڈیا کو حفاظتی معیار سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔مئی میں بنگلور جانے والی پرواز کو اس وقت دوسرے شہر میں اتار لیا گیا تھا جب ٹوائلٹ سے واپس آنے والے پائلٹ کو کاک پٹ کا دروازہ جام ملا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...