لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے مریضوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ گزشتہ روز بھی لاہور کے سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں 26 مریض ڈینگی کے رپورٹ ہوئے جس میں 19 سرکاری ہسپتالوں میں جبکہ 7 پرائیویٹ ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ سے لاہورکے مختلف علاقوں اقبال ٹاﺅن، مصری شاہ، فیض باغ، سمن آباد، بند روڈ، جوہر ٹاﺅن، پاکستان منٹ، گڑھی شاہو، مغل پورہ میں ابھی تک ڈینگی مچھر اور لاروا کے تدارک کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ ایک ہفتہ کے دوران لاہور کے ہسپتالوں میں 195 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔