امن و امان کی صورتحال، بلوچستان میں ایف سی کو ایک ماہ کیلئے پولیس کے اختیارات دیدئیے گئے

Oct 16, 2013

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فرنٹیئرکور کو ایک ماہ کیلئے پولیس کے اختیارات تفویض کر دیئے۔ بلوچستان حکومت نے آئین کے آرٹیکل 5کے تحت فرنٹیئرکور کو اختیارات تفویض کئے اطلاق 16نومبر تک رہے گا۔ یاد رہے کہ سابق حکومت کے دور میں بھی امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر فرنٹیئر کور بلوچستان کے پولیس کے اختیارات دیئے گئے تھے ۔

مزیدخبریں